11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:38
ایم کیو ایم کو اب مفاہمت کے نام پر رعایت نہیں دینگے،پیر مظہر الحق
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے الزامات سیاسی پروپیگنڈاہیں،وہ بہادری نہیں کمزوری دکھارہے ہیں،کافی عرصے تک مفاہمت کے نام پر رعایت دی لیکن اب رعایت نہیں دی جائیگی۔کراچی میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی کچھ کیا ہی نہیں اور شور مچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ صوفی ہیں،کمزور نہیں کسی میں جرأت نہیں کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرے۔پیرمظہر الحق کا کہنا تھا کہ فون کاٹنے کی باتیں غلط ہیں،آج کل موبائل کازمانہ ہے۔اس موقع پرصاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کیلئے اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاوٴن ہونا چاہئے۔