تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:34

لگتا ہے اب ایم کیو ایم سے بات آگے نہیں بڑھے گی، وسان

اے آر وائی - گڑھی خدا بخش : وزیرداخلہ سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کل کے بیان کے بعد اب نہیں لگتا کہ بات چیت آگے بڑھے گی۔ کراچی میں ابتک ایک سو ستاون افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔



وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد گڑھی خدابخش بھٹو میں شہید بینظیربھٹو کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں، ڈرگ مافیا اور لینڈ مافیا سے ہے۔



منظور حسین وسان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد دوبارہ گورنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کسی کیخلاف آپریشن نہیں کیا جائیگا، جہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہے وہاں کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.