11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:25
شریف برادران نوے کی دہائی کی سیاست چاہتے ہیں، امتیاز صفدر
اے آر وائی - لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ لاہور میں آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر رینجرز کی تعیناتی کی مخالفت اور سیکرٹریز کا گورنر کی بریفنگ میں جانے سے انکار پنجاب حکومت کا وفاق سے بغاوت کے مترادف ہے۔
کشمیری مہاجرین کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی لاہور کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران نوے کی دہائی کی سیاست واپس لانا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی انہیں انتخابات میں دھاندلی کی اجازت نہیں دے گی۔