11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:38
نوجوان کرکٹرزکو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بنایا جا رہا ہے،محسن خان
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بنایا جا رہا ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے محسن خان نے کہا کہ پاکستان میں صرف یہی گیارہ نوجوان باصلاحیت نہیں جو اس کیمپ میں شریک ہیں بلکہ ملک میں ٹیلنٹ اتنا ہے کہ اس کو شمار نہیں کیا جا سکتا۔ٹیم میں شامل نوجوان عمر اکمل ، اظہرعلی ، اسدشفیق چھوٹی چھوٹی تیکنیکی خامیاں ہیں۔انہیں اس وقت ذہنی طورپرمضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔