تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:10

محکمہ تعلیم میں نئے نظام کے تحت ڈائریکٹریٹ بحال کردیئے ،پیر مظہر

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سینئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ سندھ کی جامعات اور تعلیمی بورڈز کو وزیراعلیٰ کے ماتحت کرنے سے متعلق بل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کرالیا جائے گا۔کراچی میں ایجوکیشن فاوٴنڈیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں نئے نظام کے تحت ڈائریکٹریٹ بحال کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کردار قابل تحسین ہے،انہوں نے ہمیشہ حکومت اور سیاسی جماعتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ مفاہمتی پالیسی جاری ہے،ایم کیو ایم کیلئے دروازے کھلے ہیں تاہم اگر ایم کیو ایم اگر اپوزیشن میں بھی رہے تو ہمارے لئے قابل احترام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.