11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:10
پروفیشنل گولف پلیئرز ایسو سی ایشن بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں،تیمور حسن
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پاکستان گولف فیڈریشن کے سیکریٹری تیمور حسن کا کہنا ہے کہ پروفیشنل گولف پلیئرز ایسو سی ایشن بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں اور نہ ہی فیڈریشن کے صدر نے اس کی منظوری دی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں تیمور حسن نے کہا کہ آئندہ ہونیوالے سالانہ جنرل اجلاس میں پروفیشنل پلیئرز ایسو سی ایشن کا کیس پیش ہوا تو اس پر غور کریں گے۔سیکریٹری پی جی ایف کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ ورلڈ کپ فائنل کوالیفائنگ راوٴنڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔پہلے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن محمد منیرنے کہا کہ اگرانہیں فائنل راوٴنڈ میں موقع دیا گیا تو مایوس نہیں کریں گے۔پاکستان میں گولف کا کھیل عام نہیں اس کے باوجود ورلڈ کپ کے پہلے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں کامیابی خوش آئند ہے۔