11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:10
ایف سی جوانوں کو کراچی کے متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا جائے، اے این پی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ایف سی کے جوانوں کو کراچی کے متاثرہ علاقوں میں تعینات کرکے عوام وکارباری طبقے کو تحفظ فراہم کرے۔کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ کا کہنا تھا کہ مہاجر صوبہ کی بازگشت سے سندھ میں یگانگت و بھائی چارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ سندھ کی طبقاتی تقسیم کی کسی بھی سازش کو سندھ کی عوام برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بیگناہ پختونوں کے گھروں اور دکانوں کو مسلسل نذر آتش کئے جاناکراچی کیخلاف ہولناک سازش ہے۔