تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:10

جرمنی میں پالتو خرگوشوں کی انوکھی دوڑ!

جنگ نیوز -
برلن . . . . . جرمنی میں ایک انوکھا مقابلہ ہوا جس میں نوجوان دوشیزائیں اپنے اپنے پالتو خرگوش لائیں جنھوں نے اپنی مالکنوں کی ہدایت پر کودنے پھاندنے اور دوڑنے بھاگنے کا مظاہرہ کیا، کبھی دوڑتے اور کبھی رکاوٹیں پھلانگتے نظر آئے۔ایک خرگوش نے ٹس سے مس ہونے سے انکار کردیا۔ شاید ان کا کہنا یہ تھا کہ جب تک ان کے مقابلے میں کچھوا نہیں لایا جائیگا وہ نہیں دوڑیں گے۔ جرمن دوشیزاوں نے اپنے خرگوشوں کو اپنی نگرانی میں حدود پھلانگنے کی تربیت دی۔یہ حدود پھلانگ کر خرگوش خوشی سے پھولے نہ سماتے تھے۔ کوئی اپنی مالکہ کا حکم من و عن بجا لایا تو کسی نے شارٹ کٹ راستہ اختیار کیا۔ بالآخر ایک سفید خرگوش بغیر کسی غلطی کے تمام رکاوٹیں عبور کرگیا اور تمغے کا حق دار ٹھہرا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.