11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:10
مس یونیورس چائنا کا مقابلہ چوبیس سالہ حسینہ لو زی لین نے جیت لیا
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . . . . چین میں ہونیوالا مس یونی ورس چائنا کا مقابلہ چوبیس سالہ حسینہ لو زی لین نے جیت لیا ،فاتح حسینہ برازیل میں مس یونی ورس کے مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریگی۔بیجنگ میں ہونے والے اس مقابلے میں ملک بھر سے آنے والی حسیناوٴں نے شرکت کی۔مقابلے میں شریک دوشیزائیں حسن اور دلکشی کا پیکر تھیں۔مقابلے میں رقص کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔مقابلہ جیتنے والی چوبیس سالہ لو زی لین کا کہنا تھا کہ اسے امید ہے کہ وہ برازیل میں ہونیوالا مس یونی ورس مقابلہ جیت لے گی۔