11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:10
پنجاب پولیس کا حمزہ شہباز کو مزید ایلیٹ فورس دینے سے انکار
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پنجاب پولیس نے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف کو سکیورٹی کیلئے مزید ایلیٹ فورس دینے سے انکارکر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے سکیورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کے مزید اہلکار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی سکیورٹی پر پہلے ہی 13اہل کار مامورہیں جبکہ قواعد کے مطابق ان کی حفاظت پر 10اہلکار تعینات ہونے چاہئیں، اس لیے مزید نفری مہیانہیں کی جاسکتی۔