11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:21
دمشق: بشارالاسد کے حامیوں کا امریکی و فرانسیسی سفارتخانوں پر دھاوا
جنگ نیوز -
دمشق . . . . . شام کے صدر بشار الاسد کے سیکڑوں حامیوں نے دمشق میں امریکی وفرانسیسی سفارتخانوں پر دھاوا بول دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ دھاوا دمشق میں امریکی وفرانسیسی سفیروں کی جانب سے اپوزیشن سے مبینہ ملاقات کیلئے کیے گئے دورے کیخلاف کیا گیا۔صدر کے حامیوں نے دونوں سفارتخانوں کی املاک کو نقصان پہنچایاجبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ امریکی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے سرکاری سکیورٹی اداروں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔