11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:21
لیبیا: فورسز اور مخالفین میں جھڑپ، چار افراد ہلاک، 22زخمی
جنگ نیوز -
طرابلس . . . . . لیبیا میں حکومتی مخالفین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں4افراد ہلاک اور22زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلتین شہرکے نزدیک ہونے والی جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز نے حکومتی مخالفین کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا۔حکومتی فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ کلسٹر بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔حکومتی مخالفین کی جانب سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔