12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:32
پاکستان اورامریکا کی شراکت داری کاانحصارتعاون پرہے، ہلیری کلنٹن
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . .امریکی وزیر خا رجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوجی امداد روکنا اس بات کا اظہار ہے کہ دونوں ملکوں کی شراکت داری کا انحصار تعاون پر ہے۔واشنگٹن میں یورپین یونین کے خارجہ امورکی سربراہ کیتھرائن ایشٹن کے ساتھ مشترکہ نیوزکانفرنس میں امریکی وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی سویلین امداد جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکاکے تعلقات پیچیدہ ہیں۔حکومت پاکستان کولازمی طورپر بعض ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جوامریکانے طے کیے ہیں اورجن کے بارے میں پاکستان کوکئی مرتبہ آگاہ کیاجاچکا ہے۔ہلیری کلنٹن نے واضح کیا کہ پاکستان کی کچھ امداد معطل کرنے کامطلب امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارافوجی امداد کی فراہمی معطل کرنے کافیصلہ یہ ظاہرنہیں کرتاکہ پالسیی میں تبدیلی آئی ہے بلکہ اس حقیقت کاا ظہارہے کہ ہماری پارٹنرشپ کاانحصارتعاون پرہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی مدد کیلئے پرعزم ہے۔اس کی صلاحیتوں میں اضافے اورتعمیر کیلئے تعاون کررہے ہیں۔ ہمارے پاکستانی حکام کے تواترکے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں۔