12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:55
اسامہ کے خاندان کا پتہ چلانے کیلئے جعلی ویکسین مہم چلائی گئی ، اخبار
جنگ نیوز -
لندن. . . . . . . برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے اسامہ خاندان کے ڈی این اے حاصل کرنے کیلئے ویکسین کی جعلی مہم چلائی،مہم میں حصہ لینے والے پاکستانی سینئر ڈاکٹر کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے اسامہ خاندان کے ڈی این اے حاصل کرنے کیلئے ویکسین کی جعلی مہم چلائی۔ ہیپاٹائیس بی کی جعلی مہم مارچ اور اپریل 2011 میں چلائی گئی۔اخبار کا کہنا ہے کہ جعلی مہم کیلئے سینئرپاکستانی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کی گئیں ،جنھیں آئی ایس آئی نے گرفتار کرلیا ہے۔اخبار کا دعویٰ ہے کہ جعلی مہم میں ابیٹ آباد ہیلتھ ڈپارئمنٹ کے نچلے عملے نے بھی حصہ لیا۔جعلی ویکسین مہم کے ذریعے سی آئی اے نے اسامہ خاندان کے ڈی این اے حاصل کرنا تھا ۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسامہ کے کوئیر ابواحمد آل کویتی کی ابیٹ آباد میں موجودگی کے بعد خاندان کی تصدیق کیلیے مہم چلائی گئی۔اسامہ خاندان کا ڈی این اے اسامہ کی امریکا میں انتقال ہونے والی بہن سے موازنہ کراناتھا۔ اسامہ کی بہن 2010 میں بوسٹن میں انتقال کرگئی تھی۔اخبار کا کہنا ہے کہ سی آئی اے مہم کی کامیابی کے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی۔ادھرسی آئی اے نے ویکسینیشن کے جعلی منصوبے پر بیان دینے سے انکار کیاہے۔