تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:55

فیصل آباد:پولیس نے ن لیگ کے6 کارکنوں کو گرفتار کرلیا،اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
فیصل آباد. . . . . .. . .وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں شدید ہوائی فائرنگ کے نوٹس کے بعد پولیس نے چھاپے مار کر پارٹی کے 6 کارکنوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔فیصل آباد میں ضلعی تنظیم سازی کے بعد مسلم لیگ ن کے نو منتخب رہنماوٴں کے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوں نے ریلی میں شدید ہوائی فائرنگ کی ۔فائرنگ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اسلام کی درخواست پرمقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے نومنتخب سٹی صدر شیخ اعجاز کے گھر پر چھاپہ ماراشیخ اعجاز تو فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے چار افرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔نومنتخب سٹی نائب صدر میاں طاہر جمیل کے گھر پر بھی چھاپے کے دوران پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.