12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:55
ملتان:معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں3 تاجر زخمی
جنگ نیوز -
ملتان. .. . . . . .. ملتان کے علاقے صدر بازار میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین تاجر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے صدر بازار میں کپڑے کی دکان کے سامنے نوجوانوں کو مجمع لگانے سے تاجر نے منع کیا۔تلخ کلامی کے بعد نوجوان چلے تو گئے مگر تھوڑی ہی دیر میں اسلحہ لیکر واپس آئے اور دکان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں دکان پر کام کرنے والے تین ملازم نوید، محسن اور وکی زخمی ہوگئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دو کی حالت تشویش ناک ہے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔