تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:0

پنجاب،سندھ،بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز بند

جنگ نیوز -
کراچی/لاہور…سندھ اور بلوچستان میں کے سی این جی اسٹیشنز کو آج دوسرے روز بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی ۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کوپیر کی صبح9 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔ترجمان کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو آج رات12 بجے کے بعد گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ ادھر پنجاب کے چار ریجنزمیں آج سی این جی پمپس گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت تین روزہ لوڈ شیڈنگ کا آج دوسرا روز ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لاہور،گوجرانوالا،ساہیوال اور ملتان ریجنز کے پمپس پر 3 روزہ سی این جی کی بندش کا آج دوسرا روز ہے۔گیس کی تین روزہ لوڈشیڈنگ پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ کوئی موثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ صارفین کی مشکلات میں کمی آ سکے۔ ذرائع کے مطابق گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، گیس کی پیداوار میں مزید 150 ملین کیوبک فٹ کمی ہو گئی ہے جس کے باعث پنجاب کے سی این جی سیکٹر میں ڈھائی کے بجائے تین روز گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.