12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:11
نیویارک،ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم کا رنگارنگ پریمئر
جنگ نیوز -
نیویارک…ہیری پوٹر سیریزکی آخری فلم کا سحر طاری کرنے سارے اداکارنیویارک پہنچ گئے۔جہاں HARRY POTTER AND THE DEATHLY HALLOWS ٹو کارنگارنگ پریمئر ہوا۔نیویارک کے لنکن سینٹر میں جمع ہونیوالی فلم کی پوری کاسٹ موجود تھی جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ان کے مداح بے چین رہے۔دس سال تک فلمی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھنے والی سیریز کا اب اختتام ہے۔نیویارک میں ہیری پوٹر کی آخری فلم کے پریمئر کے موقع پراداکاروں نے ایک عشرے کے دوران پیش آنیوالے تجربات بھی بیان کئے۔تھری ڈی ایکشن ، ہنگامہ جادو اور اسپیشل ایفکٹس سے بھرپور’ہیری پوٹر اینڈدا ڈیتھلی ہالوز ‘ امریکی سینما گھروں میں پندرہ جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔