12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:57
امداد روکنا پاکستان ہی نہیں امریکا کے مفاد میں بھی نہیں،پرویز مشرف
جنگ نیوز -
ہیوسٹن…سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اسی کروڑ ڈالر کی امداد روکنا پاکستان ہی نہیں امریکا کے بھی مفاد میں نہیں ۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں خطاب کے دوران سابق صدر نے کہا کہ انھیں ، پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی پر دکھ ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ تعلقات میں کشیدگی اسی وقت دور ہوگی جب امریکا پاکستان کے حساس معاملات کو سمجھے اور خودمختار ملک کی حیثیت سے پاکستان کے وقار اور عظمت کی قدر کرے۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد سازی اعلیٰ سطح سے ہی بحال ہوگی البتہ عوامی سطح پراعتماد کی بحالی میں وقت لگے گا۔