تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:57

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے،23افراد ہلاک

جنگ نیوز -
وانا/میرانشاہ…جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران ہونے والے جاسوس طیاروں کے حملوں میں23افراد ہلاک ہوگئے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے درئی نشتر پر گھر اور گاڑی پر جاسوس طیارے سے حملہ کیا گیا۔ جاسوس طیارے نے گھر اور گاڑی پر مجموعی طور پر چار میزائل داغے۔ جاسوس طیارے کے حملے میں میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ ادھر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے برمل میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کیے گئے ،حملے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے گرویک میں گذشتہ روز کیے گئے جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 25ہو گئی ہے ،حملوں میں ایک گاڑی پر دو میزائل اورایک مکان پر آٹھ میزائل فائر کیے گئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.