تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:57

آ خری مشن پر روانہ ہو نیوالی شٹل اٹلا نٹس انٹر نیشنل اسپیس اسٹیشن پر پہنچ گئی

جنگ نیوز -
نیویارک…اپنے آ خری مشن پر روانہ ہونے والی نا ساکی شٹل اٹلا نٹس خلا ء میں مو جو د انٹر نیشنل اسپیس اسٹیشن پر پہنچ گئی ہے ۔اٹلا نٹس جمعے کے دن اپنے تینتیسویں اور آخری مشن پر روانہ ہو ئی تھی جواتوار کی صبح کا میابی سے منزل پر پہنچ گئی ہے ۔ناسا کی جا نب سے بھی شٹل کے اسپیس اسٹیشن پر پہنچ جانے کابا قا عدہ اعلا ن کر دیاگیا ہے ۔ اٹلا نٹس کا یہ مشن با رہ دنو ں پر مشتمل ہے جس کے بعد یہ زمین پر واپسی کا سفر شر وع کر دے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.