12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:57
آزاد جموں کشمیر کی8مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ24جولائی کو ہوگی
جنگ نیوز -
مظفرآباد…آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا۔ قانون ساز اسمبلی میں نومنتخب اراکین 24 جولائی کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔ مظفر آباد الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق 21 جولائی کو مخصوص نشستوں پر امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ جن کی جانچ پڑتال کے بعد 23 جولائی کو کاغذات کے خلاف اپیل اور سماعت کے بعد حمتی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔ جس پر 24 جولائی کو نومنتخب اراکین اسمبلی ووٹ کے ذریعے ممبران کا انتخاب کریں گے۔پولنگ آٹھ مخصوص نشستوں پر کی جائے گی جس میں خواتین کی پانچ ،علماء مشائخ کی ایک، ٹیکنوکریٹ کی ایک اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک نشست شامل ہے۔ سیکریڑی الیکشن کمیشن محمد یونس ریٹرنگ آفیسر کے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشفاق پریزائڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔ان مخصوص نشستوں پر نو منتخب 41 اراکین اسمبلی اپنے ووٹ کا حق استمعال کریں گے۔