12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:57
غصے میں آگ بگولہ شخص نے خراب گاڑی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے
جنگ نیوز - نیویارک…سفر کے دوران گاڑی کا خراب ہو جانا ایک معمو لی بات ہے جس کا سامنا گا ڑی چلانے والے ہر شخص کو کر نا ہی پڑتا ہے لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے اپنی خراب کار کا غصہ اتارتے ہو ئے خالی ہاتھوں سے اپنی کار کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اس کا قصہ ہی تما م کر دیا۔ جب کا ر نے خرابی کے باعث چلنے سے انکار کر دیا تو غصے میں آگ بگولہ اس شخص نے ایک طاقتور با کسر کی طرح کُشتی کے انداز میں اپنے پاؤں اورہاتھوں سے اسے توڑ دیا اور پھر اس کی چھت پر بیٹھ کر اپنا دایاں ہاتھ ہوا میں بلند کر کے فتح کا اعلان کر تے ہوئے سکون کا سانس لیا۔ اس شخص کی اس ساری کارروائی کو دیکھنے والے افراد نے اس کے غصے کو کم ہو تادیکھ کر تالیاں بجاکر اسے مطمئن کیا اور اس ساری کارروائی سے محظوظ ہوئے ۔