12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:57
ڈیرہ مراد جمالی :بولان میل کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچانے کی کوشش
جنگ نیوز -
نصیر آباد…ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نا معلوم افراد نے بولان میل کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔دھماکے سے انجن کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق نا معلوم افراد نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منگولی کے مقام پر ریلوے ٹریک میں دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا۔کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل گزری تو ریموٹ کنڑول دھماکا کردیاگیا،جس سے ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔اور ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔تاہم دھماکے میں ڈرائیور حاکم علی معمولی زخمی ہوا۔جسے فوری طور پر طبی امداد دے کر فارغ کردیاگیا۔متاثرہ ٹرین کے مسافروں کو ریلوے انتظامیہ نے نجی گاڑیوں کی مدد سے ڈیرہ مراد جمالی پہنچادیا۔ادھر سندھ بلوچستان ریلوے ٹریک معطل ہے اور امدادی ٹیمیں طلب کرلی گئیں ہیں۔۔