12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:54
لیبیا : باغیوں کی طرابلس کی طرف پیش قدمی کی منصوبہ بندی
جنگ نیوز -
طرابلس …جنگ نیوز… لیبیا میں باغی نفوسہ پہاڑی پر قبضہ کرنے کے بعد اب دارالحکومت طرابلس کی طرف پیش قدمی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کا نواحی شہر صباح معمر قذافی کے حامی فوجیوں کا گڑھ ہے۔ باغی کمانڈر صباح شہر میں جنگ کو اہم قرار دے رہے ہیں لیکن وہ کسی بھی کارروائی سے قبل نیٹو افواج کے گرین سگنل کے منتظر ہیں ۔ شہر کو تمام اطراف سے قذافی کی حامی افواج نے گھیر ے میں لے رکھا ہے ۔