تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:5

ایشیائی،یورپی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی سے دوچار

جنگ نیوز -
لندن…یورپ کے مالیاتی بحران سے متعلق بڑھتے خدشات کے باعث آج ایشیاکے بعد یورپی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے۔ یورپی اسٹاک مارکیٹس میں آج مسلسل تیسرے روز مندی کا رجحان برقرار ہے۔ایشیائی اسٹاک مارکیٹس آج بھی منفی زون میں بند ہوئیں۔کاروبار کے اختتام پر ہانگ کانگ، سنگاپور اور جاپان کے حصص بازاروں میں 200 سے 600 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔ دوسری جانب یورپی اسٹاک مارکیٹس بھی ان منفی اثرات سے محفوظ نہیں نظر آتیں۔ آج مسلسل تیسرے روزکاروبار کے آغاز پر ہی یورپی اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھی جارہی ہے۔ لندن،، میڈرڈ اور جرمنی کی اسٹاک مارکیٹس میں ایک سو سے ڈیڑھ سو پوائنٹس کمی دیکھی جارہی ہے۔ لندن کا بینچ مارک انڈیکس پچھلے تین روز میں چار فی صد گرچکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، یورپ کے رکن ملک میں سرمایہ کار یونان کے قرض بحران سے متعلق بڑھتے خدشات کے باعث اسٹاک مارکیٹس سے اپنا پیسہ نکال رہے ہیں، جب کہ یورپ کی کرنسی یورو بھی دباوٴ میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.