تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:5

بشار الاسد ناگزیر نہیں ہیں، امریکی وزیر خارجہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد ناگزیر نہیں ہیں اور توقع ہے کہ شام میں جلد جمہوریت قائم ہو جائے گی۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بیان شام میں امریکی سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی کے واقعہ پر اپنے ردعمل میں دیا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ بشارالاسد قطعی ناگزیر نہیں ہیں اور انہیں اقتدار میں رکھنے میں امریکہ کا کوئی مفاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال کے مطابق بشار الاسد اپنی جائز حیثیت کھو چکے ہیں اور اب جمہوریت کے قیام کیلئے ہم نے شام کے عوام کی مرضی کو دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت سفارتخانوں کے تحفظ کی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.