تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:5

ہزاروں شہد کی مکھیوں کا چاکلیٹ کی دکان پر حملہ

جنگ نیوز -
لندن…چاکلیٹ صرف بچو ں اور بڑ و ں کو ہی نہیں بلکہ شہد کی مکھیوں کو بھی پسند ہیں اس با ت اندازہ اس وقت ہو ا جب ہزار وں شہد کی مکھیاں بر طا نیہ کی ایک چاکلیٹ شاپ میں گھس گئیں ۔ بر طانوی کا ؤنٹی Herefordshire کی ایک دکان کے ملا زمین اس وقت شدید پر یشا نی کا شکا ر ہوگئے جب شہدکی مکھیوں کا ایک جتّھا اندر آ گھسا اور دو گھنٹے تک دکا ن پر قبضہ جما لیا ۔دکا ن کے ملا زمین کو اس پر یشانی سے چھٹکا ر ا دلا نے کے لیے شہد کی مکھیاں پکڑ نے کے ایک ماہر نے آ کر ان پر قابو پا یا اوردو گھنٹے بعد دکا ن کو شہد کی مکھیوں سے خالی کروانے میں کا میاب ہوگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.