12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:39
ہوائی فائرنگ واقعہ،پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے فیصل آباد میں ن لیگی کارکنوں کی سرعام ہوائی فائرنگ کے واقعے کے خلاف اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرعام ہوائی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے،پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اس لئے جمع کرائی گئی ہے تاکہ صوبے کے اندر امن و امان کی کی خراب صورتحال پر بحث کی جا سکے ،ریکوزیشن کے بعد پندرہ روز کے اندر اسمبلی اجلاس بلایا جائے گا۔