12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:39
لاہور ہائیکورٹ، پٹواریوں،تحصیل داروں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پنجاب میں پٹواریوں اورتحصیل داروں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر پٹواری قابو میں نہیں آتے تو حکمران حکومت چھوڑکرگھر چلے جائیں۔لاہور ہائی کورٹ نے ایک شہری کی طرف سے عدالتی حکم کے باوجود فرد جاری نہ کیے جانے کا سخت نوٹس لے لیا ،فاضل عدالت نے ڈی سی او لاہور احد چیمہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری ایک ایک فرد کی پندرہ لاکھ روپے قیمت وصول کرتاہے اورآپ آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہوئے ہیں،کسی شہری کی جرات نہیں کہ وہ پٹواری کے خلاف شکایت کرے۔کرپٹ افراد کومحکمے میں رہنے کاکوئی حق نہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پرپٹواریوں اورتحصیل داروں کی جائیدادوں کاتفصیلی ریکارڈ طلب کرلیا۔