تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:44

پیپلزپارٹی اتنا ظلم کرے جتناوہ کل برداشت کرسکے،متحدہ قومی موومنٹ

جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے اسیر کارکنوں کی اندرون سندھ جیلوں میں منتقلی اور ان پربہیمانہ تشدد کی سخت مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ پیپلزپارٹی اتنا ظلم کرے جتناوہ کل برداشت کرسکے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ذو الفقار مرزا کی ہدایت پر ایم کیوایم کے اسیر کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ایم کیوایم کو حکومت سے علیحدہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ایم کیوایم کے اسیر کارکنان پر پیپلزپارٹی اور ذو الفقار مرزا کا ظلم بند کرایا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.