تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:44

کراچی سٹی کورٹ میں وکلا گردی،غیر سرکاری تنظیم کے دفترمیں توڑپھوڑ

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی سٹی کورٹ میں وکلاء نے بلا معاوضہ قانونی معاونت دینے والی غیرسرکاری تنظیم کے دفترمیں توڑ پھوڑکی اورسینٹرل جیل میں قائم ایک اور این جی او کوایک ہفتے میں دفتربند کرنیکا الٹی میٹم دیا ہے۔مستحق افراد کومفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیموں پر وکلا کااعتراض ہے کہ انہیں سرکاری سطح پردفتر کی جگہ اور دیگرسہولیات کی فراہمی غلط ہے اور یہ دونوں تنظیمیں وکلا کے کلائنٹس خراب کررہی ہیں۔ آج اس سلسلے میں کراچی بار کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کے بعد وکلا نے جلوس نکالا اورتمام عدالتیں بند کرادیں۔ اس کے بعد جلوس ضلع جنوبی کی عدالتوں میں واقع سابق چیف جسٹس سعیدالزمان صدیقی کی زیر سربراہی دیوانی مقدمات میں ثالثی کی سہولیات فراہم کرنے والی این جی او کے دفتر گئے اور اس کا تمام سامان باہر نکال کر توڑ پھوڑکی۔ ایسوسی ایشن نے ایک قرارداد کے ذریعے سابق چیف جسٹس ناصر اسلم زاہد کی زیر سربراہی فوجداری مقدمات میں مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی این جی او کو سینٹرل جیل سے اپنا دفتر ایک ہفتے میں بند کر نے کاالٹی میٹم بھی دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.