12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:44
ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار
جنگ نیوز -
کراچی...ملک کے اکثر علاقے حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہیں لیکن اچھی خبریہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دالبدین اور دادو 43 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔جب کہ لاہور 38،اسلام آباد اور پشاور میں 37 ڈگری ،کوئٹہ 36،کراچی 33 اور مری میں 24 ڈگری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے راول پنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا ،فیصل آباد ، ہزارا ،مالاکنڈ ،پشاور اور کوہاٹ ڈویڑن سمیت بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔ سندھ اور بلوچستان میں اگلے چند دنوں تک موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ ،کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔