12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:44
بس میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر الطاف حسین کا اظہارافسوس
جنگ نیوز -
لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد ہائی وے پر مسافر بس میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث جھلس کر متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے ہلاک ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحومین کو جنت الفردس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ الطاف حسین نے جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔