12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:13
دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑیں گے،کور کمانڈرز
جنگ نیوز -
راولپنڈی...مسلح افواج کی عسکری قیادت کی 140ویں کورکمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے قومی مفاد کے لئے اپنے وسائل سے لڑی جائے گی۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کورکمانڈر کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس کے شرکا کو ملک کی داخلی سیکورٹی اور کرم اور مہمند ایجنسی میں جاری فوجی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے مقامی سول انتظامیہ کی مدد سے آئی ڈی پیز کی جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے۔کرم ایجنسی میں جاری آپریشن کے بارے میں آرمی چیف نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصدعلاقے کو دہشت گردوں ، اغوا کاروں ، قتل وغارت میں ملوث اور لوئر و اپر کرم کے درمیان سڑک بند کرنے والوں کا صفایا کرنا ہے۔