12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:43
فیصل آباد: ن لیگی میں فائرنگ، 12کارکنوں کی گرفتاری
جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ن کی ریلی میں فائرنگ کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد گرفتاریاں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے بارہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ریلی کی موقع پر مختلف علاقوں میں اس قدر ہوائی فائرنگ کی گئی تھی کہ عام شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے تھے۔جس کی فوٹیج نشر ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔ پولیس نے مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شیخ اعجاز اور سٹی نائب صدر میاں طاہر جمیل سمیت پندرہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیا تھا۔ پولیس نے بارہ نامعلوم افراد کو تو گرفتار کرلیا مگر اب تک نہ تو کوئی رہنما پکڑا گیانہ ہی اسلحہ برآمد ہوسکا۔