تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:41

کراچی کے متاثرہ خاندانوں کی امداد کی جائے، صاحبزادہ فضل

اے آر وائی - کراچی : سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور مرکزی جمعیت علما پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کٹی پہاڑی اور قصبہ کالونی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔



یہ بات انھوں نے کٹی پہاڑی اور قصبہ کالونی کے د ورے کے موقع پر مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا عالمی سازشوں کے تحت شہر قائد کا امن و سکون اور کاروبار تبا ہ کیاجارہا ہے ،بانیان پاکستان کے ورثا کو اور محب وطن لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کرکے مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔شہر قائد کو ڈرگ مافیا،لیند مافیا اور لسانی طالبان سے نجات دلائی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.