تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:43

آرنلڈ شوارزینگرفلموں میں واپسی کیلئے تیار

جنگ نیوز -
نیویارک...گورنری اور بیوی سے علیحدگی کے بعد ماضی کے ایکشن مین آرنلڈ شوارزینگر اآخرکار فلموں میں واپسی کے لئے تیار ہیں ،آئی ول بی بیک کا وعدہ کرنے والے ہالی وڈ ہیرو اور کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزینگر اپنے اس وعدے کو نبھاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لوٹ رہے ہیں فلمی دنیا کی طرف،ہالی ووڈ کی کامیاب سیریز ٹرمینیٹر سے شہرت کی بلندیاں چھونے والے شوارزینگر کی مقبول فلموں میں کمانڈو، ٹرو لائیز اور پریڈیٹر بھی شامل ہیں۔آٹھ سال کیلیفورنیا کے گورنر رہنے اورکینڈی خاندان سے تعلق رکھنے والی اپنی اہلیہ ماریہ سے علیحدگی کے بعد تریسٹھ سالہ اداکار نے حال ہی میں فلموں میں واپسی کا فیصلہ موخر کیا تھا،تاہم حالیہ خبروں کے مطابق ہالی و وڈ کے سابق ایکشن مین اپنے پرانے معاہدوں پر عمل کرتے ہوئے فلم نگری میں واپس آرہے ہیں اور ستمبر سے نئی فلم دا لاسٹ اسٹینڈ کی شوٹنگ میں حصہ بھی لیں گے،ایک عمر رسیدہ ایکشن ہیرو کو پردہ اسکرین پر ہالی وڈ شائیقین دیکھنے کے لئے کتنے بے تاب ہیں،یہ تو وقت ہی بتائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.