تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:43

لاہورمیں علی ہجویری انسٹیٹیوٹ آف ٹرانسپلانٹ کے قیام کی منظوری

جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب حکومت نے لاہورمیں علی ہجویری انسٹیٹیوٹ آف ٹرانسپلانٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانس پلانٹ سینٹر کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جدید ترین ٹرانسپلانٹ سینٹر کا قیام عوام کی بڑی خدمت ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے پر فی الفور کام شروع کیاجائے جبکہ امریکا اور برطانیہ میں ان شعبوں کے ماہر پاکستانی ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کی جائے۔انسٹی ٹیوٹ کے ڈیزائن،مشینری کی خریداری اور دیگر امور کے لئے سینیٹر اسحق ڈار کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.