12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:54
روینہ ٹنڈن بڈھا ہوگا تیرا باپ کے بعد الرٹ کی شوٹنگ میں مصروف
جنگ نیوز -
ممبئی...بالی ووڈ کی مست مست گرل روینہ ٹنڈن پانچ سال بعد فلم نگری میں واپسی پر بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونیوالی بھارتی فلم بڈھا ہو گا تیرا باپ میں مختصر رول نبھانے کے بعد روینا آج کل الرٹ نامی فلم میں سنجے دت اور انوپم کھیر کے ہمراہ کام کر رہی ہیں۔ روینہ کے مطابق یہ دونوں ان کے پسندیدہ کو اسٹارزمیں سے ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا تجربہ وہ خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ الرٹ میں ان کا رول پچھلی فلم سے کافی مختلف ہے اور وہ مزید فلمیں سائن کرنے کو بیتاب ہیں۔