12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:50
تمام جماعتیں کراچی کے امن کیلئے کردار ادا کریں، شجاعت
اے آر وائی - کراچی : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کے کراچی آنے کا مقصد ایم کیو ایم کو منانے کا نہیں بلکہ کراچی میں قیام امن کا ہے ۔ کراچی کے حالات کی بہتری کے لئے تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔
کراچی آمد کے بعد ائیر پور ٹ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کراچی کے معاملات ٹھیک نہیں ہوئے تو معاملہ پھیل جائے گا ، ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں کراچی حالات پر سر جوڑ کر بیٹھ جائیں اور اس وقت تک نہ اٹھیں جب تک اس مسئلے کا حل تلاش نہ کر لیا جائے ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فوج اس ملک کا اہم ادارہ ہے اور امریکی امداد بندھ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، ایک مزید سوال پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کمشنری نظام پر ان کی جماعت نے کوئی موقف اختیار نہیں کیا ہے ۔