12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:54
ووٹر لسٹوں کی تیاری: گھر گھر رجسٹریشن 8 اگست سے شروع کی جائیگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے گھر گھر رجسٹریشن 18 جولائی کی بجائے 8 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی صدارت میں ہوا، جس میں نادرا حکام نے کمپیوٹرائزڈ ووٹرز لسٹوں کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔نادرا حکام نے ووٹرز کی رجسٹریشن کیلئے مزید وقت مانگا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ووٹرز کی رجسٹریشن کا ،کام 8 اگست سے ملک کے تمام اضلاع میں ایک ساتھ شروع کیا جائے گا جس میں مزید تاخیر نہیں کی جائیگی اور رجسٹریشن کا کام 17 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے۔