تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:54

امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گا گا بالی ووڈ کی فلموں کی دیوانی

جنگ نیوز -
نیویارک...پاپ کی دنیا پر راج کرنیوالی معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کی نئی دلچسپی حیران کن طور ہالی وڈ کے بجائے بالی وڈ فلمیں ہے۔ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ریکارڈ ساز مقبولیت حاصل کرنیوالی معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اپنی منفرد موسیقی اور انوکھے سینس آف اسٹائل کی بنا پر ٹوئٹر اور فیس بک جیسی پر کروڑوں پرستاروں کی پہلی پسند ہیں،فوربز کی جانب سے حال ہی میں دنیاکی مقبول ترین اور طاقتور فنکار کا ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد لیڈی گاگا کی نئی دلچسپی بالی وڈ فلمیں ہیں۔بالی ووڈ فلم کیلئے سانگ اور ڈانس نمبر کرنے کیلئے بیتاب لیڈی گاگانے ہندی فلموں میں شامل تھیٹر کے عناصر کو فین ٹیسی سے بھرپور قرار دیا ہے۔بالی وڈ فلم میں بطور مہمان ادکارہ جلوہ گر ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ وہ کئی بالی وڈ فلمیں دیکھ چکی ہیں اور انکے پسندیدہ بھارتی فلمی ستاروں کی فہرست اتنی لمبی ہے کہ وہ کسی ایک کا نام لینے سے گریز کریں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.