12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:54
کئی روز بعد کراچی میں حالات معمول پر ، کشیدہ علاقوں میں رینجرز کا گشت
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں کئی روز سے جاری پر تشدد واقعات کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ،کشیدگی والے علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے گشت شروع کردیا ہے۔کراچی میں فائرنگ اور پر تشددواقعات نے متعدد گھروں کے چراغ گل کر دیئے ،متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔پولیس اور رینجرز نے قصبہ کالونی ،بنارس اور کٹی پہاڑی پو کنٹرول سنبھالا تو لیاری اور اولڈ سٹی کے دیگر علاقوں میں مسلح تصادم شروع ہوا جو دو دن جاری رہا۔ آج صبح سے شہر کی مجموعی صورت حال بہتر ہے۔ لیاری ،کھاردار ،صرافہ بازار،جوڑیا بازار کے کاروباری مراکز جوگزشتہ روز فائرنگ کے بعد بند ہوئے تھے ،اب کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔