12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:54
اگنی پت کی ری میک میں امیتابھ بچن کی نقل نہیں کی،ہریتک روشن
جنگ نیوز -
ممبئی...بالی ووڈ مسل مین ہریتک روشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے1990 کی ہٹ فلم اگنی پت کی ریمیک میں امیتابھ بچن کی نقل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے لہذا ان کاامیتابھ بچن سے موازنہ نہ کیا جائے۔ 1990 کی ہٹ فلم اگنی پت میں بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن نے وجے دینا ناتھ چوہان کارول اداکیا تھا جو کہ اس کی ریمیک میں ریتیک روشن کے حصے میں آیا ہے۔ یہ ری میک فلم آئندہ سال ریلیز کی جائیگی اورہریتک کا کہنا ہے کہ اس میں ان کی پرفارمنس کا 1990 کی اگنی پت میں بگ بی کی پرفارمنس سے موازنہ کرنا ناانصافی ہو گی۔ ہریتک روشن کے مطابق انہوں نے فلم میں امیتابھ کی نقل نہیں کی ہے بلکہ اپنے کیریکٹر کو نیا رنگ دیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ لوگ ان کی پرفارمنس پسند کریں گے۔