12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:54
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دلی بیلی کیخلاف عدالت میں شکایت
جنگ نیوز -
ممبئی...مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دلی بیلی کیخلاف عدالت میں شکایت درج کرادی گئی ہے۔جس کی سماعت 27 جولائی کو ہوگی ،ریلیز کے بعد سے اچھی یا بری کسی نہ کسی صورت میں دلی بیلی خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہے۔ایک طرف دلی بیلی سنیماوں کی رونق بڑھانے کا سبب ہے تو دوسری طرف فلم کے ڈائیلاگز اور گانوں کو ولگر قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے اور اب انھی ڈائیلاگز اور فلم کے سینز کے خلاف باندرا کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے، شکایت کنندہ فرح ایاز غنی کا کہنا ہے کہ نہ صرف فلم کی زبان نازیبا ہے بلکہ اس میں ملک کی ایک اقلیت کے شعائر کو تضحیک کانشانہ بنایا گیا ہے ، فلم کے ایک سین میں 3 افراد کو برقع پہن کر ڈکیتی کرتے دکھایا گیا ہے، عدالت نے اس شکایت پر کارروائی کے لیے27 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔