تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:54

حکومت امریکا کے ساتھ ملکر فوج کیخلاف ساز ش کررہی ہے، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت امریکا کے ساتھ ملکر مسلح افواج اور آئی ایس آئی سمیت قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بھی سازش کررہی ہے ۔ لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی مخالفین اور ایم کیوایم کیخلاف گھناوٴنا کھیل کھیل رہی ہے، موجودہ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کی پیٹھ میں جس طرح خنجر گھونپا ہے اس حقیقت سے پاکستان کے عوام اورعالمی برادری بخوبی واقف ہے ۔الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکا کے ساتھ ملکر مسلح افواج اور آئی ایس آئی سمیت قومی سلامتی کے دیگر اداروں کے خلاف بھی سازش کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سازش کے تحت قومی سلامتی کے اداروں کو تباہ و برباد کرنے یا ان اداروں کو کمزور کرنے کا مطلب پاکستان کو کمزور کرنے اورتباہ و برباد کرنے کے مترادف ہے ۔لہٰذا ملک بھرکے دانشور ، تجزیہ نگار اور اینکر پرسنز کو چاہئے کہ وہ مسلح افواج ، قومی سلامتی کے اداروں، پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف موجودہ حکومت کی سازشوں سے پوری قوم کو آگاہ کریں اور پوری قوم اپنے اتحاد سے ثابت کردے کہ وہ قومی سلامتی کے اداروں اور مسلح افواج کے ساتھ ہے اور ان اداروں پر آنے والے کسی بھی کڑے اور آزمائشی وقت میں دامے، درمے،قدمے، سخنے ہر لحاظ سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.