12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:54
لاہور:کوٹ لکھپت منڈی میں آڑھتیوں کا داخلہ بند
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں گزشتہ روز کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے باہر احتجاج اور ہنگامے کے بعد آج پہلی بارسبزی منڈی میں آڑھتیوں کا داخلہ روک دیا گیا جس سے ہر طرح کی سرگرمیاں معطل رہیں،کوٹ لکھپت میں کئی دہائیوں سے ایک سو سترہ کنال پر سبزی فروٹ منڈی قائم تھی، ضلعی انتظامیہ نے جگہ خالی کرانیکیلئے کئی بار آڑھتیوں سے مذاکرات کئے جو کامیاب نہ ہو سکے، گذشتہ روز آڑھتیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے منڈی کو خالی کرا لیا، آج دن بھر سبزی منڈی میں پولیس تعینات رہی جبکہ آڑھتی مسمار شدہ دکانوں کے ملبے سے بچا کچا مال نکالتے رہے۔دوسری جانب کاہنہ کاچھا کی نئی منڈی میں آج سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔