تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:54

صوبائی سیکرٹریز وزیراعلیٰ کوجوابدہ ہیں گورنرکونہیں،ذوالفقار کھوسہ

جنگ نیوز -
لاہور...سینئرمشیروزیر اعلیٰ پنجاب ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ صوبائی سیکرٹریز وزیراعلیٰ کوجواب دہ ہیں گورنرکونہیں،گورنر اپنے تحفظات دور کرنیکیلئے سیکرٹریز کے بجائے وزیراعلیٰ سے رابطہ کریں۔لاہور میں محکمہ بہبودآبادی پنجاب کی تقریب سے خطاب میں سینئر مشیرذوالفقار کھوسہ نے کہاکہ غربت اور پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے آبادی کی شرح پر کنٹرول ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تولیدی مراکز کا نام فیملی ہیلتھ کلینک رکھا جا رہا ہے،صوبائی مشیربرائے بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاکہ ماں اور نوزائیدہ بچوں تک صحت کی سہولتیں پہنچانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔مولاناراغب نعیمی کا کہنا تھا کہ بہبود آبادی پروگرام اسلام کے منافی نہیں،انہوں نے اس پروگرام کیلئے علماء کا مشاورتی بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.