12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:6
آم کی پہلی کھیپ ستائیس جولائی کو امریکہ بھیجی جائے گی،وزارت تجارت
جنگ نیوز -
اسلام آباد..رواں سال پاکستان امریکی منڈیوں میں آم متعارف کروائے گا۔امریکی منڈیوں میں پاکستانی آم متعارف کروانے کے لیے بارہ سو کلوچونسا آموں کی پہلی کھیپ 27 جولائی کو امریکہ بھجوائی جارہی ہے۔وزرات تجارت کے مطابق پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی نے وزرات تجارت کے تعاون سے پاکستانی آموں کو امریکا بھجوانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔انھیں خصوصی کنٹینرز کے ذریعے بھجوائے جارہاہے جن کو شکاگو میں تعینات پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔وزرات تجارت کے مطابق گزشتہ سال مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آم امریکا نہیں بھجوائے جا سکے تھے۔